دوسری سیڈ سائنا نے اپنے تھائی حریف کو 35 منٹ چلے مقابلے میں براہ راست سیٹوں میں 21-16، 21-18 سے شکست دی۔سندھو کو چینی تائی پے یا چنگ سو نے تین سیٹ تک چلے مقابلے میں 21-16، 15-21 اور 14-21 سے شکست دی۔سائنا اب خواتین کے سنگلز کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کیلئے چنگ سو سے بھڑے گی۔مردوں کے سنگلز مقابلے میں دنیا کے 14 ویں نمبر کے کھلاڑی کشیپ نے تھائی لینڈ کے تانوگساک سیسومبونسی کو محض 29 منٹ میں 21-17، 21-7 سے پیٹ دیا۔اگلے دور میں کشیپ کا مقابلہ پانچویں ترجیح حاصل کوریا کے وان ہو سون سے ہوگا۔آج ک
ے دیگر مقابلے میں شری کانت ڈنمارک کے ہنس کرسٹین وٹن سے بھڑیں گے۔خواتین کے ڈبلز مقابلے میں گٹٹا اور اشونی پونپپا کی ہندوستانی جوڑی چینی تائی پے یا چنگ سو اور یو پو پائی سے کھیلے گی۔وہیں دوسری جانب فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبل میں اعصام الحق اور انکی آسٹریلین پارٹنر نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے،پاکستان کے مشہور ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کی آسٹریلین پارٹنر روڈیو نووا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار پرفارمنس دکھاتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، انھوں نے مکس ڈبلز میں فرانس کی کرسٹینا میڈونویک اورکینیڈا کے ڈینیل نیسٹر کی جوڑی کو چھ ، چار اور چھ ، تین سے ہرادیا۔