انچیون ۔اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال اور پی وی سندھو نے اپنی اپنی حریفوں کو براہ راست گیمز میں شکست دی جس سے ہندوستان نے ایشیائی کھیلوں کی بیڈمنٹن مقابلے کے خواتین ٹیم میں مکائو چین کو 3-0 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ ہندوستان نے پورے مقابلے کے دوران مخالف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا اور ڈیڑھ گھنٹے کے اندر اندر جیت درج کی۔ سب سے پہلے کورٹ پر اتری ہے۔سائنا نے کٹ لیگ ووگ کو صرف 21 منٹ میں 21-6، 21-4 سے شکست دی۔ بہترین فارم میں چل رہی سندھو نے اس کے بعد ٹیگ لوک یو کو 21-8، 21-9 سے شکست دی۔ گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی سندھو نے صرف 24 منٹ میں مقابلہ اپنے نام کیا۔ ڈبلز مقابلے میں این ریڈی اور پرادنکا گاڈرے نے سخت مقابلے میں جھیبو جھانگ اور روگ وانگ کو 32 منٹ میں 21-16، 21-17 سے شکست دے کر ہندوستان کی جیت کو یقینی کیا۔انچیون ایشیائی کھیلوں کا پہلا ہی دن ہندوستانی جوڈو کھلاڑیوں کیلئے بے حد خراب رہا اور ملک کی تمغہ امید سوشیلا دیوی لکمابم ۔48 کلوگرام۔ اورکلپنا دیوی تھوڈم ۔52 کلوگرام۔ اور نوتوت چانا ۔60 کلوگرام۔ اپنے اپنے طبقے کے خواتین اور مرد مقابلے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ گلاسگو دولت مشترکہ کھ
یلوں کی چاندی کا تمغہ فاتح جوڈوکا سشیلادیوی لکمابم کو خواتین کے 48 کلوگرام طبقے کے کوارٹرفائنل میں جاپان کی ایمی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے پہلے انہوں نے ازبکستان کی کبکوا کو شکست دے کر آخری 16 کا مقابلہ جیتا تھا۔ گلاسگو کے چاندی کا تمغہ فاتح ہندوستان کے نوجوت چانا کا ایشیاڈ میں سفرختم ہو گیا۔ ہندوستانی کھلاڑی نے مردوں کے 60 کلوگرام کے آخری 16 راؤنڈ میں کویت کے الماگھے اودالا کو ہرا دیا تھا۔ لیکن کوارٹرفائنل میں چانا کو منگولیا کے بالڈ باتار گنبت سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔ایک اور میچ میں گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں کی کانسہ فاتح جیتا کلپنا دیوی تھوڈم کو بھی خواتین کے 52 کلوگرام کے زمرے کے کوارٹرفائنل میں ہار کر باہر ہونا پڑا۔ کلپنا کو چین کی کگنان ما نے آسان مقابلے میں شکست دی۔ اس میچ میں ہندوستانی جوڈوکا کا مظاہرہ انتہائی مایوس کن ہی رہا جو میچ میں پورے وقت خود کو ہی ہینڈل رہی اور شروعات ہی چینی کھلاڑی کے سامنے تھکی ہوئی نظر آئی۔