وجے واڑا۔ہندوستانی بیڈمٹن نے اسٹار کھلاڑی سائنا نہوال کے 79 ویں سینئر نیشنل بیڈمنٹن چمپئن شپ میں حصہ نہیں لینے کی وجہ سے کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بائی کے جنرل سیکرٹری پننییا چودھری نے کہا سائنا گزشتہ چارسالوں سے کسی قومی مقابلہ میں حصہ نہیں لیاہے۔ جبکہ یہ ان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ایسے مقابلوں میں حصہ لے کر کھلاڑیوں کی اگلی نسل کی حوصلہ افزائی کرے۔انہوں نے کہاسائنا اور کشیپ جیسے کھلاڑیوں کی یہ عادت بن گئی ہے کہ وہ ملک میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ جیسے بڑے تقریبات میں کنارہ کر لیتے ہیں اور پھر رای میل کا بھی جواب نہیںدیتے۔ ہم اس مسئلے کو کورٹ تک لے جائیں گے جس سے مستقبل میں کھلاڑی ایسے فیصلوں سے بچیں۔چو دھری نے کہابڑے گھریلو ٹورنامنٹوں میں حصہ نہیں لینا بائی کے قانون کی بھی خلاف ورزی ہے اور ہم اس مسئلے کو مرکزی حکومت کے نوٹس میں بھی لائیں گے۔چودھری نے کہاٹاپ کھلاڑیو ں کے حصہ نہیں لینے سے قومی بیڈمنٹن چمپئن شپ کے منتظمین کو 30 سے 40 لاکھ روپیوں کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کسی دوسرے کھیل میں اس طرح کے مسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ یہ سچ میں ایک سنگین معاملہ ہے۔ حیدرآباد کی سائنا نے کچھ دنوں پہلے کہا تھا کہ وہ کیرل میں کھیلوں اور وجے واڑا میں شروع ہو رہے قومی سینئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں بھی حصہ نہیں لیں گی۔دنیا کے چوتھے نمبر کی کھلاڑی سائنا نے کہامیں ایک انسان ہوںکوئی مشین نہیں۔ میں نے ایک سال میں تقریبا 12 سے 15 ٹورنامنٹ کھیلتی ہوں اور مجھے اپنی جسم کی صلاحیت کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے۔ میں ترجیح کے مطابق تمام ٹورنامنٹ میں کھیلنے کا فیصلہ کرتی ہوں۔سائنا نے کہا میرا پورا دھیان اگست میں ہونے والی ورلڈچمپئن شپ اور اس کے بعد اگلے سال ہونے والے ریو اولمپک پر ہے اور اس کے لئے میں خود کو فٹ رکھنا چاہتی ہوں۔ اس
لئے میں کسی بھی ٹورنامنٹ میں کھیلنے کو لے کر سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ لے رہی ہوں۔