لکھنؤ(نامہ نگار)اندراگاندھی پرتشٹھان میں مدرسہ منیجروں اور پرنسپلوں کے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ سابقہ حکومت نے اقلیتوں کی بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا صرف سرکاری خزانہ لوٹاہے۔ حکومت مدراس کے اساتذہ کا جلد نمٹارہ کرے گی اور دیگر مسائل پر بھی غور کیاجائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کی حکومت انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پوری طرح سے نافذ کر رہی ہے اور عوام کا پیسہ عوام کو ہی واپس کر رہی ہے۔ اقلیتی طبقہ کی غریب لڑکیوں کو تعلیم جاری رکھنے اور شادی کیلئے عطیہ دینے کا بندوبست ’ہماری بیٹی اس کا کل‘ اسکیم کے تحت کیا گیا ہے۔