لکھنو:کاکوری علاقے میں مٹی کی کھدائی کے دوران ایک سابق بی ڈی سی کارکن نے کھدائی کا کام کررہے لوگوں سے مفت مٹی مانگی ۔ مٹی دینے سے منع کرنے پر سابق بی ڈی سی رکن نے ان لوگوں کے ساتھ گالی گلوج اور فائرنگ کی۔ اس معاملے میں کاکوری تھانہ میں سابق بی ڈی سی رکن کے خلاف تحریر دی گئی ۔انسپکٹر کاکوری رام پال یادو نے بتایا کہ ملہا گاو¿ںمیں کچھ لوگ مٹی کی کھدائی کروارہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ جمع کی شام مڑیاو¿ں باشندہ سابق بی ڈی سی رکن سر وجیت یادو اپنے گاڑی سے وہاں پہنچا۔ اس نے مٹی کھدائی کا کام کررہے لوگوں سے مفت میں مٹی کامطالبہ کیا۔ اس پرکھدائی کا کام کروارہے لوگوں نے مٹی دینے سے انکار کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسی بات پر شہ زور سروجیت یادو ان کے ساتھ گالی گلوج کرنے لگا اور ہوائی فائرنگ کرتا ہوا وہاںسے فرار ہوگیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر کاکوری پولیس بھی پہنچ گئی ۔ تفتیش کے بعداس سلسلے میں کھدائی کا کام کرارہے روہت اور اجیت نے کاکوری پولیس سے تحریری شکایت کی ہے۔ انسپکٹرکاکوری کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں رپورٹ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔ وہیں انہوں نے بتایا کہ ملزم سرو جیت کے خلاف پہلے سے کئی مجرمانہ معاملے درج ہیں۔