کانپور (نامہ نگار)کانگریس کے سابق رکن اسمبلی گنیش دیکشت ن
ے کانگریس کو خیرباد کہہ کر عام آدمی پارٹی کا دامن تھام لیا تھا لیکن عام آدمی پارٹی سے بھی ان کی دلچسپیاں ختم ہوگئی ہیں اب انہوں نے سماجوادی پارٹی کا دامن تھام لیا ہے۔ سماجوادی پارٹی کے کانپور سے پارلیمانی امیدوار سریندر موہن اگروال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گنیش دیکشت نے سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ کی پالیسیوں میں یقین ظاہر کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی چھوڑنے کے سوال پر گنیش دیکشت نے کہا کہ پارٹی میں شامل ہونے کا ان کا فیصلہ غلط تھا جسے اب درست کرلیاگیا۔ اس موقع پر چندریش سنگھ نے بتایا کہ سریندر موہن اگروال کی حمایت میں ۲؍اپریل کو ہالسی روڈ اور ۳؍اپریل کو گووند نگر، سیسامئو وچھاؤنی میں پارٹی کے دفتر کھولے جائیں گے۔