نئی دہلی : وزارت ماحولیات نے سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے بعد دی جانے والی فیلو شپ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
وزارت ماحولیات کی طرف سے آج یہاں جاری ایک بیان کے مطابق یہ فیلوشپ ڈاکٹرعبدالکلام کی 85 ویں جینتی پر شروع کی جائے گی۔ اس فیلو شپ کا مقصد ان نوجوان سائنسدانوں کو ماحول اورماحولیاتی سائنس کے میدان میں کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرنا ہے جو اپنی پی ایچ ڈی مکمل کر چکے ہیں۔ اس کے لئے 35 سال سے کم عمر سائنسدانوں کو منتخب کیا جائے گی۔ وزارت نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پوسٹ ڈاکٹریٹ ریسرچ فیلو کے انتخاب کے لئے ڈاکٹر آر اے ماشلیکر کی زیر صدارت ایک کمیٹی کی تشکیل کی تجویز کی گئی ہے ۔ فیلوشپ کے لئے نوجوان سائنسدانوں سے درخواست طلب کئے جائیں گے اور اس کے لئے متعینہ وقت پر وزارت کی ویب سائٹ پر ایک اشتہار دیا جائے گا۔ فیلوشپ کے لئے منتخب سائنسدانوں کو سالانہ ڈیڑھ لاکھ روپے کی مدد دی جائے گی۔ اس کے علاوہ انہیں وزارت کے رہنما اصولوں کے مطابق رہائشی بھتہ اور دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔
تاہم اس کے ساتھی جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ سرکاری ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پلوامہ کے بس اسٹینڈ میں جنگجوؤں کی موجودگی سے متعلق خفیہ اطلاع ملنے پر جموں وکشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے وہاں پہنچ کر تلاشی کاروائی شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے ایک گاڑی میں بیٹھے کچھ مشکوک برقعہ پوش افراد دیکھے اور جب ان کوگاڑی سے نیچے اترنے کیلئے کہا گیا تو انہوں نے ایسا کرنے کے بجائے اندھادھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی جس دوران طارق احمد کو دبوچ لیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دو عام شہری زخمی ہوگئے جس کے خلاف قصبہ پلوامہ میں ہڑتال کی گئی۔