لکھنو:سابق مرکزی وزیر اکھلیش داس پر ایک شخص نے دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس میں شکایت کی۔ جب اس بات کی اطلاع ایس ایس پی کو ہوئی تو انہوں نے معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے جانچ کی ذمہ داری تھانہ انچارج گوتم پلی کو سونپی ہے۔ ایس ایس پی کاکہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ شروع کر دی گئی ہے اگر قصوروار پائے گئے تو کارروائی کی جائے گی۔
سابق مرکزی وزیر اور رکن راجیہ سبھا رہے اکھلیش داس گپتا پر بازار کھالا کے رہنے والے ونیت اوستھی نے ان پر دھمکی دینے کا الزام لگاتے ہوئے پولیس سے شکایت کی ہے۔ ایس ایس پی لکھنو¿ نے معاملہ کی جانچ گوتم پلی تھانہ کی پولیس کوسونپی ہے۔ وہیں پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔
جانچ افسر کا کہنا ہے کہ معاملہ کی جانچ کے بعد الزام ثابت ہونے پر ہی کوئی کارروائی کی جائے گی۔ متاثر نے پولیس کو دی گئی شکایت میں ان کا قتل کرائے جانے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے جس کو لیکرانہیں اکھلیش داس گپتا پر فون پر دھمکی دینے کا الزام لگاےا ہے۔