پٹنہ،17جنوری (یو این آئی) بہار کے وزیر اعلی جیتن رام مانجھی اور سابق وزیر اعلی نتیش کما ر نے سابق مرکزی وزیر اور چارریاستوں کے گورنر کے عہدے پر فائز رہنے والے کانگریس کے سینئر لیڈر رامیشور ٹھاکر کے انتقال پر آج گہر ے رنج و غم کا اظہار کیا۔وزیر اعلی نے مسٹر ٹھاکر کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ آنجہانی ٹھاکر باصلاحیت ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ساتھ ساتھ مشہور سیاست داں بھی تھے ، جن
ہوں نے جنگ آزادی کی لڑائی میں بھی اہم رول ادا کیاتھا۔ انہوں نے آنجہانی ٹھاکر کی روح کی شانتی کے لئے خدا سے دعا کی۔سابق وزیر اعلی نتیش کمار نے سابق مرکزی وزیر رامیشور ٹھاکر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی ٹھاکر کے انتقال سے سیاسی دنیا کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 1984 میں پہلی بار 1990میں دوسری بار راجیہ سبھا کے رکن بننے والے آنجہانی ٹھاکر سرگرم سیاست میں رہے ، اس دوران انہوں نے مرکزی وزیر خزانہ اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت کے عہدے پر رہ کر ملک کے لئے جو خدمات کی ہیں انہیں یاد کیا جائے گا۔مسٹرکمار نے کہا کہ مسٹر ٹھاکر مدھیہ پردیش، اڑیسہ، کرناٹک اور آندھرا پردیش کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ انہوں نے آنجہانی روح کی شانتی کے لئے خدا سے دعا کیا۔