کانپور :بدھنو تھانہ حلقہ میں درجن پور گاؤں میں سابق پردھان اور ان کے ٹھیکے دار بھائی کے گھرمیں کروڑوں روپئے کی چوری انجام دیکر چور بھاگ گئے ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے فورنسک اور ڈاگ اسکوائڈ ٹیم نے ثبوت جٹائے ۔واردات مین کسی قریبی پر شک ظاہر کیا جارہاہے ۔
درجن پور گاؤں کے سابق پردھان ورندر بہادر سنگھ اور ان کے بھائی راجیش سنگھ کے گھر یہ بڑی واردات چوروں نے انجام دی ۔ دونوں بھائیوں کے مکان آپس میں اغل بغل ہیں ۔وریندر بہادر سنگھ کابھائی کیہر سنگھ اور راجیش سنگھ دونوں پی ڈبلیو ڈی میں ٹھیکے دارہیں ۔راجیش سنگھ کے کنبہ میں ان کی اہلیہ وان کابیٹا دشینت سنگھ رہتے ہیں ۔ وہیںورندر بہادر سنگھ کی بیوی سروج سنگھ اور ان کابھائی کیہر سنگھ ان کی اہلیہ سنیتاسنگھ اور بیٹا شیوم سنگھ ہیں ۔ گزشتہ شب شاطر چور چھت کے راستے سے زینے کے دوازے کا تالاتوڑ کر نیچے آگئے اور دونوں گھروں سے تقریبا ۴لاکھ روپئے ،دو ریولور ،دو رائفل ،تقریباً ۲کیلو سونے کے زیورات ،چاندی کے سکے سمیت کروڑوں کا سامان لوٹ کر فرار ہوگیا۔ جب صبح راجیش سنگھ رفع حاجت کے لئے اٹھے تو اس کے کمرے کادروازہ باہرسے بند تھا ۔ کمرہ بند ہونے پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو آواز دی ۔بیوی جیسے ہی نیچے آئی اس کے ہوش اڑگئے ۔ کمرے میں الماری کھلی پڑی تھی اور لاکر سے نقد روپئے اور زیورات غائب تھے ۔ انہوں نے فوراً اپنے شوہر کے کمرے کھولاچوری کی اطلاع پر ٹھیکدار راجیش نے ۰۰۱نمبرپر پولیس کو اطلاع دی ۔ کروڑوں روپئے چوری کی اطلاع ملتے ہی سی اوگھاٹم پور،ودھنو ایس او پولیس ٹیم کے ہمراہ اور فورنسک و ڈاگ اسکوارڈ ٹیم نے موقع واردات پر پہنچ کر تفتیش کی ۔ ودھنو تھانہ انچار ج نے بتایاکہ تحریر ملنے کے بعدہی کتنے روپئے کی چوری ہوئی ہے اس کا صحیح اندازہ لگایاجائے گا ۔
دوگھروںمیں ہوئی بالکل ایک جیسی واردات اتنے بڑے گھروں میں کمروںکی صحیح اطلاع اور چابیوںسے کھولی گئی الماریوں سے پولیس مان رہی ہے کہ کسی قریبی کو گھرکے پورے حالات کے بارے میںاطلاع تھی ۔اس سے پولیس چوری میںکسی قریبی پر شک کی بنیاد پر تفتیش کررہی ۔ فی الحال معاملہ درج کرکے پولیس چوروںکے تلاش میں مصروف ہے ۔