لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔نگوہاں علاقہ میں گوتم کھیڑا گاؤں میں بدھ کی دوپہر ۷۰ سالہ چندریکا پال اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا ہے۔چندریکا پال اور اس کا بیٹا نریندگھر کے نزدیک ہی چائے کی دکان چلاتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ دکان کے نزدیک ہی چار پائی پر درخت کے نیچے سابق گاؤں پردھان سندر لال لودھ بھی بیٹھا تھا۔ اس درمیان اپاچے موٹر سائیکل سوار دو بدمعاش وہاں پہنچے اور سابق گاؤں پردھا ن پر گولیاں چلا دیں۔ گاؤں پردھان نے چار پائی سے کود کر اپنی جان بچائی۔ اتفاق سے ایک گولی نزدیک ہی بیٹھے چندریکا پال کو لگی اور وہ لہو لہان ہوکر گر پڑا۔اس درمیان حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے زخمی چندریکا کو اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ زمینی تنازعہ کے سبب کیا گیا ہے۔