اٹاوہ(بھاشا)۔اٹاوہ ضلع کے بسریہرعلاقہ مین زمین کے جھگڑے کاتصفیہ کرانے کے سلسلے میںسماج وادی پارٹی کے لیڈراور سابق گائوں پردھان کونامعلوم بدمعاشوں نے گولی مارکرقتل کردیا۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر پنچایت سے واپس گھر جارہے تھے۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سماج وادی پارٹی لیڈر اور کلی سلطان پورگائوںکے سابق پردھان مہربان سنگھ زمین کے جھگڑے کے تصفیہ کیلئے معنقد پنچایت میں شرکت کرنے کے بعد واپس جارہے تھے ۔اسی دوران راستے میںنامعلوم بدمعاشوںنے گولی مار کرانھیں قتل کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے ۔