سدھارتھ نگر(نامہ نگار) سنئی چوراہا پولیس بوتھ سے صرف ۱۰۰؍میٹر کی دوری پر واقع سنئی گاؤں میں سابق پردھان وشو مبھر کے گھر میں سنیچر کی رات میں چورو ں نے پورا گھر کھنگال ڈالا۔ وشومبھر کا گھر گاؤں کے وسط میں واقع ہے، مکان میں گیلری کے اندر دو کمرے ہیں ایک کمرہ بڑے بیٹے وندھیاچل اور دوسرا کمرہ نندلال کا ہے۔ اہل خانہ کے کچھ افراد گھر کے باہر اور کچھ چھت پر سوئے تھے۔ رات ۲؍بجے کے قریب راگھویندر کی نیند کھلی تو اس نے دیکھا کہ گیلری کا دروازہ و تالا کھلا ہوا ہے، فوری طور پراُس نے اِس کی اطلاع گھر کے دوسرے افراد کو دی۔ جب لوگ اپنی نیند سے بیدار ہوئے تو دیکھا کہ دونوں کمرے کا تالا ٹوٹا ہوا ہے۔
اور نند لال کی الماری سے زیورات اور برتن وغیرہ غائب ہیں جس کی قیمت تقریباً ۲؍لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے۔زیورات غائب ہونے پر نندلال کی بیوی پھول متی بیہوش ہوگئی جسے اہل خانہ نے فوراًضلع اسپتال لے جاکر ایڈمٹ کرایا ،وہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔