نئی دہلی۔ہندوستان کے سابق کھلاڑیوں نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل مقابلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد مہندر سنگھ دھونی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق ونود کامبلی، سورو گنگولی، اظہرالدین، نوجوت سنگھ سدھو، پربھارکر، کپل دیو کا کہنا ہے کہ ہندوستانی ٹیم جو پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی تھی۔ فائنل میں اس سے اس طرح کی کارکردگی کا وہم و گمان بھی نہیں تھا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ ہندوستانی ٹیم کسی منصوبہ بندی کے تحت گرائونڈ میں نہیں اتری بلکہ وہ پہلے ہی شکست خوردہ ذہن کے ساتھ میدان میں آئی۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ کو اس شکست کے بعد اپنی ٹیم کے بارے میں سنجیدگی کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ بہتر یہی ہے کہ دھونی کو کپتانی سے ہٹاکر وراٹ کوہلی یا کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جائے۔