کانپور(نامہ نگار)کاکادیوعلاقہ کے رتن اپارٹمنٹ میںاس وقت کہرام مچ گیا جب وہ رہنے والے ایک دروغہ نے ساتویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ کنبے کے لوگ اسے اسپتال لے گئے جہاں اس کی موت ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے پولیس کو موقع واردات سے خودکشی نوٹ بھی ملا۔جس میں تحریر ہے کہ میں کچھ غلط عادتوں میں پھسن گیاتھا جس کی وجہ سے خودکشی کررہاہوں میراملازمت میںدل نہیں لگتاپولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دیا اوریہ تفتیش کررہی ہے کہ یہ خودکشی ہے کہ یاکوئی دوسرامعاملہ کاکا دیوتھانہ علاقہ کے شاستری نگر میں بنے ہوئے رتن اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر سندیپ کمار سنگھ کانپور کے کوپر گنج پولیس چوکی پر تعینات تھے۔ انھوں نے اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل سے کو دکر خودکشی کرلی۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس اورافسران نے اپارٹمنٹ میں تفتیش شروع کردی۔
دروغہ کے خودکشی کرنے سے کنبے کا ماحول غمگین ہوگیا۔سندیپ کے بھائی وکاس سنگھ کا کہناتھا کہ بیماری کے
سبب وہ بہت پریشان رہتے تھے۔وہ صبح اخبار پڑھ رہے تھے اورگھر کے لوگ کچن میںتھے اس کے بعد کیا ہوانہیںمعلوم ہوسکا۔واقع کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی اجے کمار مشرانے تفتیش شروع کردی۔سندیب کی جیپ سے جو خودکشی نوٹ ملا ہے اس کو اگرچہ پولیس نے اخبارنویسوںکو نہیں دکھایا لیکن ایس ایس پی نے اس کی برآمدگی کے بارے میں اخبارنویسوں کابتایا۔جس میں تحریر ہے کہ میری موت کا ذمہ دارمیراخاندان نہیں۔