اندور (یو این آئی)اندور کے اموائے اسپتال میں سات سالہ ایک بچے کے منھ سے۸۰ دانت نکالے گئے ہیں۔اسپتال کے ذرائع کے مطابق گوالیار کے امبا گاوں کے باشندہ وویک کے منھ میں بائیں طرف ایک گانٹھ ہوگئی تھی جس سے یہ بچہ کافی پریشان ہورہا تھا ۔ قبل ازیں اس کا گوالیار میں علاج کیا گیا لیکن وہاں سے اسے اندور بھیجا گیا۔کل اس کے گھر والوں نے اندور کے ایموائے اسپتال میں دانت کے ڈاکٹر بھرت مہیشوری کو جب دکھایا تو جانچ کرنے پر پتہ چلا کہ بچے کے منھ میں دانتوں کی گروتھ بڑھ رہی ہے جسے طبی زبان میں اوڈون ٹوم کہا جاتا ہے۔ڈاکٹر بھرت مہیشوری نے جانچ کے بعد اپنے دیگر ڈاکٹروں کی مدد سے بچے کا پیچیدہ آپریشن کرکے اس کے منھ سے۸۰ دانت نکالے۔ اب بچہ صحت مندہے۔ انہوں نے بتایا کہ اندور میں اس طرح کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔