نئی دہلی، 10 فروری (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر کمار وشواس نے آج کہا کہ بھار
تیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو دہلی اسمبلی میں سات سے کم سیٹیں ملنے پر بھی اسے اپوزیشن کا عہدہ دیا جائے گا۔مسٹر وشواس نے ٹویٹ کیا ‘سات سے کم سیٹیں ملنے پر بھی بی جے پی کو اپوزیشن کا عہدہ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت قبولیت سے چلتی ہے ۔واضح رہے کہ اب تک موصولہ رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی تاریخی جیت کی جانب گامزن ہے اور اسے 65 سیٹوں پر ٖآگے دکھایا جا رہا ہے جبکہ بی جے پی کو چار سیٹوں پر سبقت ہے ۔