فتح پور (نامہ نگار)مرکزی وزیرمملکت وعلاقائی رکن پارلیمنٹ سادھوی نرنجن جیوتی کے متنازعہ بیان کا معاملہ رکنے کانام نہیں لے رہاہے ۔ دہلی ،کانپورمیںمخالفین کے مطالبہ کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اس کے بعد ضلع کے کانگریس کارکنان نے اے ایس پی کوعرضداشت سپرد کرتے ہوئے سادھوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔
آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن وبھاکر شاستری کی قیادت میں کانگریس عہدے داران نے ایس پی دفتر کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے انھیں عرضداشت پیش کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت سادھوی نرنجن جیوتی کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے اور ضلع کے لوگوں کے جذبات مجروح ہونے کے سلسلے میںمقدمہ درج ہونے کامطالبہ کیا۔ ایس پی اروند مشرانے کانگریس کارکنان کویقین دلاتے ہوئے کہاکہ مرکزی وزیر مملکت کے خلاف قانون کے مطابق جوبھی کاروائی ممکن ہوگی کی جائے گی۔ وفد میں ضلع صدر امرناتھ سنگھ انل ، سابق ضلع صدر مہیش دویودی ، شہرصدر عارف گڈا،یوتھ کانگریس ضلع صدر راجندر تیواری کے علاوہ سروپ راج سنگھ ، اعجاز احمد ، ارون جیسوال ایڈوکیٹ ، آدتیہ شریواستو، اور ریاست علی وغیرہ شامل تھے۔