لاہور: پاکستانی اداکارہ سارہ لورین نے کہا ہے کہ مجھے ایک نئی بھارتی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے اور جلد بھارت جاؤں گی جہاں پر فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کیا جائے گا۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران سارہ لورین نے کہا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں لالی ووڈ فلموں میں کام نہیں کروں میں جلد بھارت جاؤں گی اور میں نے جو نئی فلم سائن کی ہے اس کی شوٹنگ اور دیگر معاملات کو حتمی شکل دوں گی۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان میں بھی دو فلموں کے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہوں جو وقت آنے پر سب کے سامنے آجائیں گے اور فنکار کے فن کی کوئی حد نہیں ہوتی اسے جہاں بھی موقع ملے کام کرنا چاہیے۔