لاہور: پاکستانی اداکارہ سارہ لورین ایک اور ہندوستانی فلم میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے لیے وہ مئی کے پہلے ہفتے میں بھارت روانہ ہو جائیں گی۔سارہ لورین کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ بالی ووڈ میں کام نہیں کرونگی، بلکہ میں تو آئندہ ماہ ہندوستان جائوں گی جہاں فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کرنے کے علاوہ دیگر پروجیکٹ کے حوالے سے دیگر ہندوستانی فلم سازوںسے میری ملاقاتیں متوقع ہیں، میری کوشش ہے کہ میں بھارت میں زیادہ سے زیادہ فلموں میں کام کر کے اپنے ملک کا نام روشن کروں۔