پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ بولی وڈ میں اپنی فلم ’صنم تیری قسم‘ کی ریلیز کے بعد وہ اس سال کے تمام ڈیبیو ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
حال ہی میں ایروس ناؤ کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ماورا نے اپنے متعالق کئی دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔
ان میں کئی باتیں ایسی بھی تھی جن کے بارے میں شاید لوگ نہ جانتے ہوں۔
مزید پڑھیں: ماورا کی فلم کا پہلا ٹریلر ’رونے کا مقابلہ‘؟
اپنی خواہشات کا ذکر کرتے ہوئے ماورا نے بتایا کہ وہ اپنی پہلی بولی وڈ فلم ’صنم تیرے قسم‘ کی ریلیز کے بعد اس سال کے سارے ایوارڈ حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
اپنی پہلی تنخواہ کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے ماورا نے بتایا کہ انہیں 13 سال کی عمر میں 8 ہزار روپے ملے جس کے بعد وہ بہت خوش ہوئی اور اپنی ساری تنخواہ خریداری میں خرچ کردی۔
انٹرویو کے دوران اپنے 3 پسندیدہ اداکاروں کا نام لیتے ہوئے ماورا نے ہولی وڈ اداکار ریونالڈو ڈی کیپریو، بولی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اپنی ڈیبیو فلم میں ساتھی اداکار ہرش کا نام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ کسی کا ذہن پڑھنا چاہتی ہوں تو وہ کوئی اور نہیں بلکہ اداکار ہرش ہوں گے۔
یاد رہے کہ ماورا حسین اور ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 5 فروری کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اسکرین گریب
اس فلم میں ماورا ’سارو‘ جبکہ اداکار ہرش ’اندر‘ کے نام سے کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس فلم میں ماورا ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو سادہ اور پڑھاکو تو ہے لیکن پیار اور محبت کے معاملے میں اس کی قسمت اچھی نہیں۔