اٹاوا، 29 نومبر کناڈا نے سال 2010 میں ٹورنٹو میں منعقدہ بی ۔ 20 کانفرنس کے دوران امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے) کو جاسوسی کرنے کی اجازت دی تھی۔برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی) کے حوالے سے ان دستاویزات میں اس کی تصدیق کی گئی ہے جس کا این ایس اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنودین نے انکشاف کیا تھا۔اس رپورٹ کے عام ہوتے ہی این ایس اے کا وقار مجروح ہوا ہے۔ اس سے پہلے بھی اسنوڈین نے جرمنی اور برازیل پر کئے گئے این ایس اے کے جاسوسی کے تمام راز کا انکشاف کیا ہے۔ بی بی سی کی اس خفیہ رپورٹ کو گذشتہ بدھ کی دیر رات شائع کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ این ایس اے نے جاسوسی کے لئے اوٹاوا سفارت خانے کو چھ دنوں تک اپنے دفتر کے طور پر استعمال کیا تھا۔