لندن : برطانیہ کے محکمہ موسمیات کی نئی رپورٹ کے مطابق سال 2016 میں دنیا بھر میں اتنی زیادہ گرمی پڑے گی کہ گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے ۔ برطانوی روزنامہ دی گارجین کے مطابق محکمہ موسمیات کی حال ہی میں آئی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے بحر الکاہل اور بحر اوقیانوس کے قدرتی آب و ہوا کی تبدیلی اور انسانوں کی سرگرمیوں کی وجہ سے دنیا بھر کے درجہ حرارت میں اضافہ مزید تیزی آئے گی لیکن اس دوران برطانیہ میں موسم گرما موسم راحت پہنچانے والا ہو سکتا ہے ۔ محکمہ موسمیات کی اس رپورٹ کو تیار کرنے والے ٹیم کی قیادت کرنے والے پروفیسر ایڈم اسکیف نے کہا “یہ عرصے ایک انتہائی اہم تبدیلی کا مرکز رہاہے کیونکہ اس وقت ایک ساتھ کئی بڑی تبدیلی ہو رہی ہیں اور انھیں وجوہات سے اس سال اور اگلے سال ریکارڈ توڑ گرمی پڑنے کا خدشہ ہے ”۔ سال 2014 ابھی تک سب سے زیادہ گرم سال رہا ہے جس میں چین، روس، آسٹریلیا اور جنوبی امریکہ میں شدید گرمی نے قہر برپاکیا تھا۔ زمین سے نکلنے والی گرمی کو جذب کرنے والی گرین ہا¶س گیسوں کے بڑھتے اخراج کے باوجود گزشتہ دہائی میں درجہ حرارت نسبتا کم رہا۔ آب و ہوا کی تبدیلی میں اس رجحان کو ایک “جمود” قرار دیا جاتا ہے ۔