سام سنگ نے انتہائی سستا ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹ گیئر وی آر متعارف کرادیا ہے جسے فیس بک کی ایک کمپنی اکیولوس نے تیار کیا ہے۔
رواں سال موسم خزان میں اس رئیلٹی ہیڈ سیٹ کو 99 ڈالرز کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
مگر اس ہیڈ سیٹ کو استعمال کرنے کے لیے سام سنگ کے اسمارٹ فون کی ضرورت ہوگی۔
اس رئیلٹی ہیڈ سیٹ کے سستا ہونے کی وجہ بھی یہی ہے کہ اس کی اپنی اسکرین نہیں بلکہ صارفین کو اپنے اسمارٹ فون اس میں لگا کر ورچوئل رئیلٹی ڈسپلے کا مازہ لینا ہوگا۔
یہ سام سنگ کے رواں برس پیش کیے جانے والے اسمارٹ فونز گلیکسی نوٹ فائیو، ایس سکس، ایس سکس ایج اور ایس سکس ایج پلس کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
سام سنگ کا کہنا ہے کہ یہ نئی ڈیوائس سائبقہ گیئر وی آر ہیڈ سیٹ سے 22 فیصد ہلکی ہے اور یہ زیادہ اسمارٹ فونز کے ماڈلز کے ساتھ استعمال کی جاسکتی ہے۔