فتح پور(نامہ نگار)کھکھریرو تھانہ علاقے کے اڑھائی گاؤںمیں آج صبح گھر میں کام کرتے وقت ۳۲سالہ خاتون کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیاجس کی موت ہوگئی۔ وہیں بندکی تھانہ کوتوالی علاقے کے گاؤں شہباز پور میں جنگل جاتے وقت ۱۴سالہ لڑکی کو سانپ نے ڈس لیا۔
جسے علاج کیلئے صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ اطلاع کے مطابق کھکھریرو تھانہ کے اڑھائی گاؤں باشندہ شمیم احمد کی اہلیہ نرگس بیگم آج صبح تقریباً ۶بجے گھر میں صفائی کررہی تھی۔
تبھی اسے زہریلے سانپ نے کاٹ لیا ادھر بندکی کوتوالی شہباز پور گاؤں باشندہ سنتوش کی بیٹی انورادھا آج صبح رفع حاجت کیلئے جارہی تھی راستے میں اسے سانپ نے کاٹ لیا ۔اطلاع پاکر موقع پر پہنچی ۱۰۸ نمبر ایمبولنس نے لڑکی سمیت خاتون کو علاج کیلئے ضلع اسپتال پہنچایا۔ جہاں ایمرجنسی میں تعینات ڈاکٹر نے نرگس کو مردہ قراردے دیا۔ وہیں لڑکے صدر اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔