تہران…جسم کی صفائی ستھرائی رکھنا اور نہانا حفظانِ صحت کے اہم ترین اصولوں میں شامل ہے لیکن اس ایرانی شخص نے تو60سال سے یہ تمام اصول بھلا رکھے ہیں۔ایرانی صوبے فارس میں رہنے والے80سالہ آمو حاجی کو اگر دنیا کا سب سے بدبو دار انسان کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جس نے پچھلے60سالوں میں ایک بار بھی نہانے کی زحمت نہیں کی ہے۔
آمو کا کہنا ہے کہ وہ ا س لئے نہانے سے پر ہیز کرتا ہے کیونکہ اس کے خیال میں ایسا کرنا نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور وہ بیمار بھی ہو سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل طویل عرصے تک نہانے سے گریز کرنے کا ریکارڈ 66 سالی بھارتی شخص کیلاش سنگھ کے پاس تھا جو ایک پجاری کے کہنے پر 38 برس تک نہانے سے باز رہا تھا مگر یہ صاحب تو اُن سے بھی بازی لے گئے۔
ایرانی روزنامے تہران ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق آمو حاجی نے ایک چھیاسٹھ سالہ بھارتی کیلاش سنگھ کو محض اس جرم میں پیٹ ڈالا تھا کہ انھوں نے آمو کے گذشتہ اڑتیس سال کے دوران نہ نہانے کا سراغ لگا لیا تھا۔ایک مرتبہ جب نوجوانوں کے ایک گروپ نے انھیں نہلانے کی کوشش کی تھی تو وہ بھاگ نکلے تھے اور کہا تھا کہ نہا کر پاک ہونے کی صورت میں وہ بیمار پڑ جائیں گے۔
اخباری رپورٹ کے مطابق ان بوڑھے صاحب کی رہنے کی مختلف جگہیں ہیں۔ان میں ایک قبرنما گڑھا ہے۔دوسرا اینٹوں سے بنا جھونپڑا ہے۔یہ جھونپڑا ان کے چاہنے والوں (ہمدردوں) نے بنا کر دیا تھا۔
آموحاجی بالعموم قریب سے گزرنے والی کاروں کے شیشوں میں اپنی شکل صورت دیکھ کر اس کا اندازہ کرتے ہیں کہ وہ کیسی ہے،اگر ان کے سر اور ڈاڑھی کے بال بڑے ہوجائیں تو وہ ان کی قینچی سے تراش خراش نہیں کرتے بلکہ آگ سے جلا کر انھیں چھوٹا کر لیتے ہیں۔سردموسم خزاں میں ٹھنڈ سے بچنے کے لیے وہ گرم ہیٹ اور ہیلمٹ پہنتے ہیں