کانپور(نامہ نگار)شہر کے مال روڈ واقع رولینڈٹاور میں اچانک آگ لگ گئی۔فائربریگیڈملازمین جب آگ بجھانے کیلئے موقع پر پہنچے تو انھیں ساڑھی کے گودام میں ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی ملی جو زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی لاش کی شناخت شہر کے ساڑھی کاروباری للت کمار مہیشوری کے طورپر کرلی گئی ہے پولیس کو سڑک ہے کہ ساڑھی تاجر کو پہلے قتل کردیا گیا پھر زنجیرمیںباندھ کر لاش کو سا
ڑی کے گودام میں پھینک کرگودام کو نذرآتش کردیاگیا۔مذکورہ حادثہ میں عمارت کو سخت نقصان پہنچااوراس کے علاوہ مہیشوری کی لاش جھلس گئی پولیس اس معاملے میں تاجر کے ملازم اوردونوں بیٹوں سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔کانپور کے ایس ایس پی ایمینول نے بتایا کہ کل رات فائربریگیڈ محکمہ کو مال روڈ واقع رولینڈٹاور میں آتشزدگی کی اطلاع ملی۔
فائربرگیڈملازم آگ بجھانے میں مصروف تھے تقریباًایک گھنٹے کے بعد جب آگ کو قابومیں کرلیا تو فائر بریگیڈ محکمہ کے ملازمین عمارت کے اندرداخل ہوئے جہاں ساڑی کے گودام میں ایک شخص کی لاش پڑی ہوئی تھی لاش زنجیروں سے بندھی ہوئی تھی۔ایس ایس پی نے بتایا جہ جب لاش کو باہر نکالاگیا توا س کی شناخت شہر کے بڑے تاجرکاروبارللت مہیش وری (۶۲) کے طورپر کی گئی ۔لاش کی شناخت ان کے بڑے بیٹے شوربھ نے کی۔ مہیشوری کے شہر میں ساڑی کے کئی بڑے شوروم ہے انھیں جانورکوباندھنے والے زنجیر سے جنریٹر سے باندھاگیا تھا۔ اور گردن کپڑے سے کسی ہوئی تھی پولیس کو شک ہے کہ کسی نے مہیشوری کو پہلے قتل کیاگیا اوربعد میں انھیں زنجیر سے باندھ کر ساڑی کے گودام میں آگ لگادی۔ مذکورہ گودام مہیشوری کی ملکیت تھا۔اوروہ یہاں اکثر بیٹھا کرتے تھے۔ ایس ایس پی کے مطابق گودام کے ملازم ،انل اورمہیشوری کے دونوں بیٹوںسوربھ اورپرشانت سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ایس ایس پی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلد ہی معاملہ کا انکشاف کردیاجائے گا۔