چندوسی : پیاز اب صرف کاٹتے وقت ہی نہیں خریدتے وقت بھی عوام کو رلارہی ہے۔ ناسک اور اندور کی منڈیوں سے درآمد کے بعد اب گجراتی پیاز کی سپلائی میں اضافہ ہواہے۔ وہیں دہلی اور کلکتہ کی بڑی منڈیوں کی قیمت میں اضافہ سے پیاز کی قیمت آسمان چھونے لگی ہے۔ اسی کے ساتھ ہری سبزی کی قیمت میں کافی اضافہ ہواہے۔ گزشتہ ماہ پیاز کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہواتھا۔
صارفین کو۲۶روپئے کلو پیاز مل رہی تھی۔ پیاز کی قیمت میں اضافہ کے سبب غریبوں میں پیاز کا استعمال کم ہوگیاہے۔ سبزی فروش تاجر زاہد کے مطابق ناسک اور اندور علاقہ میں پیاز کا سیزن ختم ہونے پر پیاز کی آمدکم ہوگئی ہے۔ اس وقت گجرات کی منڈی سے پیاز کی سپلائی ہورہی ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے سبب سبزی لانے کے خرچ میں اضافہ ہوگیاہے۔ دوسری طرف کسانوں کا کہنا ہے کہ برسات کی وجہ سے مقامی پیاز کی سپلائی میں تاخیر ہونے سے جو اضافہ ہوا ہے اس سے صارفین کی جیب پر کافی اثر پڑرہاہے۔ اسی کے ساتھ سبزیوں کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور گھریلو استعمال کی اشیاء میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ مہنگائی سے عام مزدو بہت پریشان نظر آرہے ہیں۔