گندم کا دلیہ:ڈیڑھ کپ’ارہر کی دال:چار کھانے کے کپ’مسور کی دال:دو کھانے کے چمچ’چنے کی دال:دو کھانے کے چمچ’پیاز(کٹا ہوا)ڈیڑھ کپ
لہسن پیسٹ:دو کھانے کے چمچ’پسا ہوا خشک دھنیا:دو کھانے کے چمچ’ادرک پیسٹ:دو کھانے کے چمچ’زیرہ (پساہوا):دو چائے کے چمچ’ ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک:حسب ذائقہ’ پانی: 6کپ’ پھول گوبھی: ڈیڑھ کپ’ مٹر50گرام’ گاجر(چھلی اور کٹی ہوئی) :دو عدد’ گرم مصالحہ : دو چائے کے چمچ
ترکیب:
گندم کا دلیہ ‘ مسور کی دال اور چنے کی دال الگ الگ برتنوں میں کم از کم بارہ گھنٹوں کے لئے پانی میں ڈبو کر رکھ دیں۔ پانی سے نکالنے کے بعد انہیں اچھی طرح صاف کریں اور نصف گھنٹے کیلئے الگ رکھ دیں۔
ایک بڑے پین میں گھی گرم کریں اور پیاز ڈال کر فرائی کریں تاوقتیکہ گولڈن برائون ہوجائیں ادرک اور لہسن کے پیسٹ ڈال دیں اور فرائی کریں۔ برائون ہوجائیں تو پسا ہوا خشک دھنیا’ پسا ہوازیرہ’ پسی ہوئی سرخ مرچ’ ہلدی ‘نمک’ دلیہ’ مسور اور چنے کی دال ڈال دیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
پانی ڈال کر ڈھانپ دیں اور ہلکی آنچ پر ڈیرھ گھنٹے کیلئے پکائیں۔ دلیہ گودے دار اور دالیں نرم ہوجائیں تو پھول گوبھی ‘ مٹر’ گاجی اور شملہ مرچ ڈال دیں۔ اچھی طرح ہلائیں اور گرم مصالحہ ڈال دیں اور پکائیں۔ سبزیاں نرم ہوجائیں اور گھی سطح پر آجائے تو اُتارلیں۔ سبزی حلیم تیار ہے۔
–