نئی دہلی:سرکار رسوئی گیس پر ملنے والی سبسڈی کو محض غریبوں تک محدود کرنے کے لئے سبسڈی کی تقسیم کے نظام میں وسیع سدھاروں پر کام کر رہی ہے ۔
پٹرولیم کے وزیر دھرمندر پردھان نے آج راجیہ سبھا میں ضمنیسوال کے جواب میں کہا کہ ابھی تقریباً 15کروڑ صارفین کو رسوئی گیس پر 94 روپے فی سلنڈر سبسڈی دی جارہی ہے ۔ا نہو نے کہا کہ سرکار کا موقف ہے کہ سبسڈی محض غریب لوگوں کو ہی ملے جو اس کے حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکار تکنالوجی کی مدد سے جعلی کنکشنوں کو بند کر رہی ہے ۔ اب تک تین کروڑ 34 لاکھ نقلی اور بے کار کنکشن بند کئے گئے ہیں جس سے 14,672 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سرکار سبسڈی کا فائدہ محض ضرورت مندوں تک پہنچانے کے لئے سبسڈی کی تقسیم کے نظام میں وسیع پیمانہ پر سدھاروں کے لئے کام کر رہی ہے علاوہ ازیں سرکار خوشحال لوگوں کو بیداربناکر انہیں سبسڈی چھوڑنے پر راضی کر رہی ہے وزیر اعظم کی اپیل پر اب تک 83 لاکھ صارفین ے اپنی سبسڈی چھوڑی ہے ۔
مسٹر پردھان نے کہا کہ سرکار نے آنے والے برسوں میں 5 کروڑ غریب خواتین کو سرکاری فنڈ سے رسوئی گیس کنکشن دینے کا ارادہ ہے ۔