لکھنؤ(نامہ نگار)کرشنا نگر علاقہ میں گذشتہ رات چوروں نے ریٹائرڈ سکریٹریٹ ملازم کے گھر کا تالا توڑ کر ہزاروں روپئے نقد اور زیورات چوری کر لئے۔ اس معاملہ میں پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔ کرشنا نگر تھانہ علاقہ میں وی آئی پی روڈ واقع وراٹ نگر کے رہنے والے دیا نند ورما جو سکریٹریٹ میں ایس ڈی او کے عہدے سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ بھتیجی کی شادی میں شرکت کیلئے بی ایم پیلیس عالم باغ گئے ہوئے تھے۔ دیر رات جب وہ اپنے گھر واپس آئے تو گھر کے صدر دروازہ کا تالا ٹوٹاپایا۔ اندر آکر دیکھا تو سارا سامان بکھرا پڑا تھا اور الماری کھلی ہوئی تھی۔ چور الماری میں رکھے نقد روپئے اور زیورات چرا لے گئے تھے۔
بتایاجاتا ہے کہ چوری ہوئے سامان کی قیمت لاکھوں روپئے ہے۔ کرشنا نگر پولیس نے اس معاملہ میں رپورٹ درج کر لی ہے۔