لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اندرا نگر علاقہ کے باشندے اور غذائی محکمہ سے سبکدوش افسر کے گھر کا تالا توڑ کر چور لاکھوں روپئے کے زیورات اور نقد رقم چوری کرکے فرار ہو گئے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے سبکدوش افسر کی بیٹی کی تحریر پر رپورٹ درج کر لی ہے۔ خبر کے مطابق اندرا نگر کے تکروہی شرما غذائی محکمہ سے سبکدوش راج شیکھر ناگر اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کچھ دن قبل راج شیکھر اپنی بیوی کے ساتھ شہر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ گھر پر ان کی بیٹی نندنی ناگر موجود تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ ۱۸؍فروری کی شب نندنی مکان کا تالا بند کرنے کے بعد دوسرے کمرے میں سونے چلی گئی۔ بدھ کی صبح جب نندنی نے اٹھ کر دیکھا تو مکان کا تالا ٹوٹا ہوا تھا۔ گھر کے اندرا کا سامان بکھرا ہوا تھا اور چور لاکھو روپئے کے زیورات اور نقد رقم لے گئے۔ نندنی نے چوری کی اطلاع اندرا نگر پولیس کو دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے تحقیقات کے بعد نندنی کی تحریر پر چوری کی رپورٹ درج کرلی ہے۔ نندنی نے پولیس کو بتایا کہ اس کے والدین کے آنے کے بعد ہی معلوم ہوگا کہ چور گھر سے کتنی مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے۔