لکھنؤ: سسرال سے واپس آرہے موپیڈ سوار فوج میںپلمبر کے عہدے سے سبکدوش شیام لال کو ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار دی۔ جس سے اس کی موت ہو گئی۔ وہیں گڑمبا میں ایک کسان کی سڑک حادثہ میںموت ہو گئی۔پی جی آئی کے اتریٹھیا گاؤں میں رہنے والے ۰۶سالہ شیام لال جمعرات کو موپیڈ سے بنتھرا واقع اپنی سسرال گئے تھے۔ دیر رات واپسی کے وقت اتریٹھیا شہید پتھ پر شیام کی موپیڈ میں ٹریکٹر نے ٹکر ماردی۔ اس حادثہ میں زخمی شیام کو راہگیروں نے ٹراما سینٹر میں داخل کرایا جہاںدوران علاج جمعہ کو ان کی موت ہو گئی۔ دوسری جانب گڑمباکے آدھار کھیڑا میں رہنے والا رام جیون جمعرات کو اپنے دوست مہیش کے ساتھ کرسی روڈ بازار گیا تھا۔ واپسی کے وقت گڑھی تراہے کے نزدیک اسے تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ گاؤںوالوں نے اسے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔
اس کے علاوہ گذشتہ دوشنبہ کی رات بدھیشور اوور برج پر ہوئے حادثہ میں ہلاک شخص کی شناخت ۳۳سالہ رام بابو ساکن اٹریا سیتاپور کی شکل میں ہوئی ہے۔ رام بابو کی بیوی سنگیتا نے بتایا کہ اس کا شوہر پانچ دن سے گھر واپس نہیں آیا تھا وہ مڑیاؤںواقع گودریج کمپنی کے گودام میں کام کرتاتھا۔