لاس اینجلس: ہالی ووڈ ڈائریکٹر سٹیون سبیل برگ نے اپنی پرتعیش 18 کروڑ مالیت کی کشتی بیچنے کا فیصلہ کر لیا۔ کیونکہ 282 فٹ طویل کشتی انہیں چھوٹی پڑتی ہے۔
فلم ڈائریکٹر اس کشتی کو بیچ کر نئی کشتی خریدیں گے جو کہ موجودہ کشتی سے صرف اٹھارہ فٹ مزید بڑی ہو گی اور اس کی قیمت 25 کروڑ ڈالر ہو گی۔ سبیل کی موجودہ کشتی میں ایک سوئمنگ پول ہے۔ اس کے علاوہ بارہ مہمانوں کے لئے سات سوئٹس ہیں ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ پیڈ، جم اور مساج روم بھی شامل ہیں۔