مظفر نگر (بھاشا)پولیس کے ایک سب انسپکٹر کی بیوی کو گولی مار کر اس وقت قتل کردیا گیا جب وہ اپنے گھر میں تنہاتھی۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ کی شناخت شہزل احمد کی بیوی ملکہ کے طور پر کی ہے۔ شہزل غازی آباد پولیس تھانہ میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر تعینات ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس معاملہ میں منٹو پنڈت اور نیتو شرما کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں سرگرمی سے تلاش کیا جارہاہے۔ قتل کی وجوہات ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ ایک دیگر واردات میں کل شاملی ضلع کے تیتر واڑا گاؤں میں نامعلوم حملہ آوروں نے تیرہ سالہ ایک لڑکے کو مبینہ طور پر قتل کردیا۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ ناظم کی لاش گاؤں کے کھیت سے برآمد کی گئی۔ اس معاملے میں نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ضلع کے کاندھلہ شہر میں طالب علم قاسم نے دھاردار ہتھیار سے اپنے ساتھی سلیم پر حم
لہ کردیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزم کی تفتیش کی جارہی ہے۔