لکھنو¿: ریاست میں خراب مانسون کے سبب عام آدمی تو پریشان ہے ہی ساتھ ہی ساتھ کسانوں کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں ۔اگر جون سے لیکر اگست تک مانسون کی بارش پر نظر ڈالیں تو حالات حیران کرنے والی ہیں ۔ اب تک نصف سے زیادہ یعنی ۶۴ فیصد بارش ہی ریاست میں ہوئی ہے ۔ اب ستمبر شروع ہوچکاہے ۔اس ماہ کے پہلے ہفتہ میں بھی بارش کے حالات اچھے نہیں ہیں۔ موسم محکمہ نے ایک ہفتہ تک موسلا دھار بارش کی امید سے انکار کیاہے ۔ اگر یہ ہفتہ بغیر بارش کے نکل گیا تو پھر حالات اچھے نہیں ہونگے ۔ خاص کر کے کسانوں کےلئے بےحد نقصان دہ ہونگے ۔