ستیش اپادھیائے کو اپنے خلاف الزامات کا جواب دینا چاہئے : کانگریسنئی دہلی،15جنوری (یو این آئی) کانگریس نے آج دہلی بی جے پی سربراہ ستیش اپادھیائے سے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی سربراہ اروند کیجریوال کے لگائے ہوئے ان الزامات کا جواب دیں کہ بی جے پی لیڈر کی دہلی کی بجلی
کمپنیوں سے سازباز تھی۔یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری اور دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی پرچار کمیٹی کے سربراہ اجے ماکن نے کہاکہ‘ چوں کہ ان کے خلاف الزاماتہیں،لہذا انہیں اس کا جواب دینا چاہئے ۔مسٹر کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں الزام لگایا گیا تھا کہ بی جے پی لیڈر کے راجدھانی میں بجلی کمپنیوں کے ساتھ رابطے تھے ۔
ستیش اپادھیائے کو اپنے خلاف الزامات کا جواب دینا چاہئے : کانگریس-2
ستیش اپادھیائے کو اپنے خلاف الزامات کا جواب دینا چاہئے : کانگریس-2
انہوں نے پارٹی پر الزام لگایا ہے کہ وہ بجلی کمپنیوں کی مدد کررہی ہے ’’ او رکہا کہ راجدھانی میں بجلی کی شرحوں میں صرف اضافہ ہوا ہے ۔حالاں کہ بی جے پی نے انتخابی وعدہ کیا تھا کہ وہ شرحوں میں 30فی صد کٹوتی کرے گی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مسٹر اپادھیائے کے اس کمپنی میں چھ فی صد شے ئرہیں جو بجلی کمپنی بی ایس ای ایس کو بجلی کے میٹر سپلائی کرتی ہے ۔مسٹر کیجریوال نے الزام لگایا ہے کہ ستیش اپادھیائے اور اشیش سود کے ایک بجلی فرم انفومیڈیا پرائیویٹ لمیٹڈمیں شے ئر ہیں۔ کمپنی کے زیادہ تر شے ئر ان کے پاس بھی ہیں ۔ سود ڈائریکٹر ہیں۔مسٹر ماکن کو 13جنوری کو دہلی اسمبلی انتخابات کے لئے پرچار کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ چناؤ 7فروری کو ہونے ہیں۔