لکھنو۔(نامہ نگار)حفاظت کے پختہ بندوبست کے درمیان اتوار کو سی پی ایم ٹی کے امتحان دوبارہ منعقد کئے گئے کمبائنڈ پری میڈیکل ٹسٹ (سی پی ایم ٹی)۲۰۱۴میں تقریباً ۹ہزار امیدواروں نے امتحان چھوڑ دیئے۔ گذشتہ دنوں امتحان منسوخ ہونے کے بعد دوبارہ امتحان منعقد کرائے گئے تھے جس کے سبب امتحان میں لگے ٹیچر وڈاکٹر دشواری محسوس کررہے تھے۔ وہیں امیدوار بھی خاصے سہمے نظر آئے،گذشتہ ۲۲جون کو قائم ہوئے سی پی ایم ٹی کے مد نظر انتظامیہ نے حفاظت کے خاص انتظام کئے تھے۔ تقریباً ایک لاکھ نوہزار امیدواروں کیلئے سبھی ۲۰۹مراکز پر حفاظت کے خاص انتظامات کئے گئے تھے۔ منا بھائیوں کی افواہ سے بچنے کیلئے امتحان مراکز پر جیمر لگائے گئے تھے ، امتحان مراکز پر صبح سے ہی امتحان دینے والوں کی بھیڑ جمع ہونے لگی تھی۔ امتحان کے کنوینر پروفیسر اے کے سنگھ نے بتایا کہ ۱۵؍اضلاع میں ۲۰۹مراکز پر امتحان منعقد ہوئے۔ ایک لاکھ نو ہزار امیدواروںنے امتحان میں درخواستیں دی ت
ھیِں۔ تقریباً نو ہزار امیدوار امتحان میں شامل نہیں ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ راجدھانی لکھنؤ میں بیٹھنے والے ۲۱ہزار میں ۵ء۵فیصدی طلباء امتحانی کمروں سے غیر حاضر رہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ایم بی بی ایس داخلہ امتحان کی میرٹ برقرار رکھنے کیلئے امتحان کے کمروں میں امیدواروں کو بائیومیٹری اسکریننگ سے گذرنا پڑا۔ کمروں کی ویڈیوگرافی بھی ہوئی۔ امیدواروں کے فنگر پرنٹ بھی لئے گئے ۔ حفاظتی انتظامات کو دیکھتے ہوئے امتحان مراکز پر صبح سے ہی بڑی تعداد میں پولیس فورس تعینات تھی۔ امتحان مراکز پر مین گیٹ سے لے کر کمروں تک پولیس اہلکار نگرانی کرتے رہے ایک گھنٹہ پہلے جن سپروائزروں کی اپنی ڈیوٹی کی جانکاری ملی وہ بھی حفاظتی اہلکاروں کے ساتھ اپنے مرکزوں پر پہنچے۔ سینٹر پر جانے والے امیدواروں کو بھی سخت تلاشی کے بعد امتحان کے کمروں میں داخلہ دیا گیا۔ حالانکہ صبح سے ہی ہورہی بارش کے سبب امیدواروں کو امتحان مراکز تک پہنچنے میں پریشانی اٹھانی پڑی۔ ٹیچروں کی ٹیم نے راجدھانی کے زیادہ تر مراکز کا معائنہ کیا ۔ امتحان کو پرامن طور پر منعقد ہوا۔