سائوپالو۔ فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ راؤنڈ میں جرمنی نے الجیریا کو ایک دلچسپ اور سخت مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنا لی ہے۔پورٹو الیگرے میں پیر کی شام کھیلے جانے والے میچ میں عام خیال یہی تھا کہ جرمنی کی ٹیم باآسانی پہلی مرتبہ ورلڈکپ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی الجیریا کی ٹیم کو قابو کر لے گی تاہم یہ میچ اس ورلڈ کپ کے حیران کن میچوں میں سے ایک ثابت ہوا۔اس میچ کے پہلے ہاف کی ابتدا میں زیادہ تر کھیل الجیریا کے ہاف میں ہی ہوا اور جرمنی نے مخالف گول پر کئی حملے کیے جو ناکام بنا دیے گئے۔تاہم دس منٹ کے کھیل کے بعد الجیریا کی ٹیم میں ایک نئی پھرتی دکھائی دی اور سلیمانی اور سوڈانی نے جرمنی کے دفاعی کھلاڑیوں کی غلطیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے کئی اچھی مووز بنائیں لیکن وہ ان کوششوں کو گول میں نہ بدل سکے۔17ویں منٹ میں الجیریا کے اسلام سلیمانی نے ہیڈر کے ذریعے گیند جرمن گول میں ڈال تو دی لیکن ریفری نے ان کے آف سائیڈ ہونے کی وجہ سے یہ گول مسترد کر دیا۔جرمنی کا لگاتار چوتھا کوارٹر
فائنلکوارٹر فائنل میں جرمنی کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جس نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں نائجیریا کو شکست دی ہے۔خیال رہے کہ جرمنی گزشتہ تین ورلڈکپ مقابلوں کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہے اور ورلڈکپ کی تاریخ میں کوئی بھی ٹیم لگاتار تین سے زیادہ بار سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائی۔پہلے ہاف کے بقیہ وقت میں بھی تیز اور جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا لیکن دونوں فریق گول کرنے میں ناکام رہے۔دوسرے ہاف میں کھیل کی تیزی برقرار رہی اور جرمنی کی جانب سے گول کرنے کی متعدد کوششیں الجیریاکیپر رئیس بولہی نے ناکام بنائیں۔مقررہ وقت میں میچ بغیر کسی گول کے برابر رہنے کے بعد اضافی وقت کے پہلے ہاف کے دوسرے ہی منٹ میں جرمنی کے متبادل کھلاڑی آندرے شولا نے گول کر کے جرمنی کو برتری دلوا دی۔اضافی وقت کے دوسرے ہاف میں جرمن کھلاڑیوں نے الجیریاکے فارورڈز کو گول کرنے کے بہت کم مواقع دیے جبکہ خود الجیریائی گول پر حملوں کا سلسلہ جاری رکھا جس کا نتیجہ میسوت اوزل کے گول کی صورت میں برآمد ہوا۔ برتری کم کرنے کے بعد الجیریا کی ٹیم نے میچ برابر کرنے اور مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ تک لے جانے کی بہت کوشش کی لیکن وقت کی قلت کی وجہ سے ناکام رہی اور یوں ورلڈ کپ 2014 میں اس کا سفر ناک آؤٹ راؤنڈ تک ہی محدود رہا۔الجزائر کے ورلڈ کپ سے اخراج کے بعد اب اس ٹورنامنٹ میں صرف یورپی اور شمالی و جنوبی امریکہ کی ٹیمیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔اب کوارٹر فائنل میں جرمنی کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جس نے ناک آؤٹ راؤنڈ میں نائجیریا کو شکست دی ہے۔خیال رہے کہ جرمنی گزشتہ تین ورلڈکپ مقابلوں کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر چکی ہے اور ورلڈکپ کی تاریخ میں کوئی بھی ٹیم لگاتار تین سے زیادہ بار سیمی فائنل میں نہیں پہنچ پائی۔وہیں دوسری جانب برازیل میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں فرانس جرمنی اور الجیریا کے مابین ہونے والے میچ کے فاتح نے نائجیریا کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔فرانس 2006 کے بعد پہلی مرتبہ اس مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے جہاں اس کا مقابلہ جرمنی اور الجیریا کے میچ کے فاتح سے ہوگا۔برازیلیا میں پیر کو کھیلے جانے والے میچ کے لیے فرانس کی ٹیم میں چھ جبکہ نائجیریا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا اور فرانسیسی اور نائجیریا کے فارورڈز نے مخالف گول پر کئی اچھے حملے کیے۔20ویں منٹ میں نائجیریا کے امینوئل امینیک گول کرنے میں کامیاب رہے لیکن ان کی یہ کوشش ریفری نے انھیں آف سائیڈ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔اس کے بعد بھی دونوں ٹیموں کی کئی اچھی کوششیں گول میں تبدیل نہ ہو سکیں اور پہلے ہاف کے اختتام پر میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں نائجیریا کے ٹیم نے فرانسیسی ٹیم کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جس میں وہ وقتی طور پر کامیاب بھی ہوئے۔تاہم جلد ہی فرانسیسی ٹیم سنبھل گئی اور اس نے جوابی حملے شروع کر دیے جن کے سامنے نائجیریا کا دفاع مشکل میں دکھائی دیا۔اس دوران نائجیرین گول کیپر نے کئی یقینی گول بچائے لیکن فرانسیسی ٹیم کی کوششیں 79ویں منٹ میں اس وقت رنگ لائیں جب ایک کارنر پر پال پوگبا ایک اچھے ہیڈر کی مدد سے گیند نائجیرین گول میں پہنچانے میں کامیاب رہے۔برتری حاصل کرنے کے باوجود فرانسیسی ٹیم نے جارحانہ کھیل جاری رکھا اور اضافی وقت میں 91ویں منٹ کے دوران اپنی برتری دوگنی کر لی۔یہ گول نائجیریا کے جوزف یوبو کا ’اون گول‘ تھا اور فرانس کے گریزمین کی کک ان سے ٹکرا کر نائجیریا کے گول میں گئی۔فرانس کی دو گول کی برتری میچ کے اختتام تک قائم رہی اور یوں فرانس ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار کسی افریقی ملک کی ٹیم کو ہرانے میں کامیاب رہا۔