سدھارتھ ملہوترا نے فلم انڈسٹری میں داخلہ کے ساتھ ہی اپنی پہچان بنالی۔ اپنی فلم ’’ہنسی تو پھنسی‘‘ کے بعد انہوں نے ان کی حالیہ ریلیز فلم ’’ایک ویلن‘‘ میں تو اپنی اداکاری سے فلمسازوں کو اپنی طرف راغب کرلیا۔ فی الحال وہ بڑے بڑے پراجکٹ کررہے ہیں۔ ان میں ایک دھرما پروڈکشن کے بینر پر بننے والی ان کی فلم ’’واریر‘‘ بھی ہے جس کے لئے وہ اپنی باڈی کو زبردست لک دے رہے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے اپنا وزن بھی بڑھالیا ہے۔ وہ اب وزن کے اعتبار سے 90 کیلو کے ہوگئے ہیں۔ اس کے لئے انہوں نے پچھلے کچھ دنوں سے ہائی پروٹین ڈائٹ کا استعمال شروع کردیا تھا۔ کرن جوہر کی اس فلم میں سدھارتھ اپنی فلموں اسٹوڈنٹ آف داایئر، ہنسی تو پھنسی اور ایک ویلن سے کافی مختلف دکھائی دیں گے۔