ممبئی: بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے رشتے کو آگے بڑھاتے ہوئے شادی کا فیصلہ کیا ہے۔بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے معاشقے کی خبریں زبان زدعام ہیں جب کہ دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ بھی دیکھا گیا ہے اور یہی نہیں دونوں اداکاراکثر فلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے عوام میں کبھی اعتراف نہیں کیا۔
عالیہ بھٹ گزشتہ دنوں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔ عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کیا وہ اپنے رشتے کو اگلی سطح پر لے جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے اسے افواہ کہہ کر رد کردیا تاہم ایک انٹرویو میں جب سدھارتھ ملہوترا سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس پر زیادہ بات نہیں کی۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سدھارت ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلمی کیرئیرکا آغاز 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘ سے کیا تھا۔ وہیں دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کیلئے 32سال کی عمر کو صحیح قرار دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی بیشتر اداکارائیں اپنے کیریئر کے عروج پر جاکر شادی کا فیصلہ کرتی ہیں جبکہ کئی اداکارائیں تو چالیس برس کی ہو جاتی ہیں لیکن وہ شادی کر کے اپنے کیرئیر کو وہیں روکنا نہیں چاہتیں ۔
بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے اب ساتھی اداکاراؤں کی پریشانی دور کرتے ہوئے شادی کی ٹھیک عمر بتادی ہے اور یہی نہیں بلکہ خود بھی شادی کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ اپنی بچپن کی دوست انوشکا رانجن کی فلم”شادی کا پلاو“کے ٹریلیر کی لانچنگ کی تقریب میں اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ میری عمر 22 سال ہے تاہم شادی کے پلاوکی صحیح عمر 32 سال ہے اسی لیے شادی کا لڈو اب تک نہیں چکھا ہے جس کا کبھی افسوس نہیں کروں گی۔