ڈونگوان۔سائنا نہوال اور شری کانت کی قیادت والی ہندوستانی بیڈمنٹن ٹیم کل یہاں سدی رمن کپ کے گروپ ون ڈی کے اہم مقابلے میں تین بار کی چمپئن کوریا سے کھیلے گی۔ہندوستان کو کل پہلے میچ میں ملائیشیا نے 3۔ 2 سے شکست دی۔ کل کا میچ اسے ہر حالت میں جیتنا ہوگا ورنہ کوارٹر فائنل میں داخلے کی امیدوں پر پانی پھر جائے گا۔ ہندوستانی ٹیم کیلئے یہ آسان نہیں ہوگا کیونکہ کوریا کے پاس دنیا کے پانچویں نمبر کے کھلاڑی وان ہو سون اورخواتین زمرے میں ساتویں نمبر کی سگ جیون ہیں۔شری کانت اور سائنا اگر ایک میچ جیت لیتے ہیں تو گلاسگو دولت مشترکہ کھیلوں کی چاندی کا تمغ
ہ فاتح اشونی پونپپا اورجوالہ گٹٹا کو خواتین ڈبلز میں دنیا کی آٹھویں نمبر کی جوڑی شن سیگ چان اور لی سو ہی کو ہرانا ہوگا۔مرد ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز میں بھی دوستانہ نتائج کی امید کرنا مشکل ہوگا کیونکہ دنیا کی نمبر ایک ٹیم لییونگ دائے اور یو ون سیونگ اور آٹھویں درجہ بندی والی کو سگ یون اور کم ہا نہ سے مقابلہ ہو گا۔سنگلس مقابلے کانٹے کے ہوں گے۔ شری کانت دو بار وان کو شکست دے چکے ہیں لیکن گزشتہ تین مقابلوں میں شکست کا سامنا کیا ہے۔ انہیں کل لی چونگ ویئی نے شکست دی تھی اور اب اس شکست سے انہیں فوری طور پر ابرنا ہوگا۔خواتین سنگلز میں اولمپک کانسے کا تمغہ فاتح سائنا کا کیون کے خلاف ریکارڈ 5 ۔1 کا ہیں لیکن اسے کل دنیا کی 56 ویں نمبر کی کھلاڑی تی جنگ کے خلاف خاصی محنت کرنی پڑی تھی۔خواتین ڈبلز میں اشونی اور جوالہ کو اس سال فروری میں جرمن اوپن میں لی اور شن نے براہ راست گیمز میں شکست دی تھی۔ہر پول سے اوپر دو ٹیمیں ہی گروپ ایک کے لئے کوالیفائی کریںگی۔سدی رمن کپ میں 35 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ان میں سے گروپ ون میں سب سے اوپر 12 ٹیمیں خطاب کیلئے کھیلیں گی جبکہ باقی ٹیمیں درجہ بندی اسپاٹ کیلئے آمنے سامنے ہوں گی۔