سدھارتھ نگر(بھاشا)سدھارت نگر ضلع میں ہندونیپال سرحد پر سرحدی حفاظتی دستہ کے جوانوں نے ویزانہ دکھانے کے سلسلے میں چین کے شہریوں کو گرفتارکرلیاہے پولیس کے ایک ترجمان نے بتایاکہ نیپال سرحد سے ملحق ککرہواعلاقہ میں غیرقانونی طریقے سے ہندوستانی سرحد میںداخل ہونے کی کوشش میں ایک مرداوردوچین کی خواتین کو ایس ایس پی کے جوانوں نے گرفتارکرلیاہے۔ ان کی شناخت لویوو یا نجی،جوجھیائواور لیوجنگ فن کے طورپر کرلی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق چینی شہریوں سے جب ویزادکھانے کیلئے کہاگیاتووہ ویز انہیں دکھاسکے۔اس کے بعد ایس ایس بی انچارج ایس ایس ٹھاکر اورفوجی نائب کمانڈرللت کمار نے تینوں شہریوںکو پولیس کی تحویل میں دے دی۔ ترجمان نے بتایاکہ گرفتارچین کے شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں جیل بھیجاجارہاہے۔