امریکی ماہرین نے کہا ہے کہ سرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے معدے کے کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سرخ گوشت میں ضرورت سے زیادہ آئرن پایا جاتا ہے جس کے باعث اس سے معدے کے کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں جبکہ جسم کو ایک خاص مقدار میں آئرن کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے سرخ گوشت کے زیادہ استعمال سے اجتناب کرنا چاہئے اور اس کا کم سے کم استعمال کرنا چاہئے۔