نئی دہلی ۔کرشمائی مڈفیلڈر سردار سنگھ ہالینڈ کے ہیگ میں 31 مئی سے 15 جون تک ہونے والیمرد ہاکی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں ہندوستان ٹیم کی کپتانی سنبھالیںگے ۔ہاکی انڈیا کے جنرل سکریٹری نریندر بترا نے بدھ کو یہاں ایک پروگرام میں 18 رکنی ہندوستانی ٹیم کا اعلان کیا۔اس موقع پر ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹیری والش اور ٹیم کے دیگر اراکین بھی موجود تھے ۔ 180 بین الاقوامی میچ کھیل چکے سردار ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کمان سنبھالیںگے جبکہ ڈفینڈرروپیندر پال سنگھ نائب کپتان ہوں گے ۔ ٹیم میں نئے چہرے کی شکل میں مڈفیلڈر جسجیت سنگھ کو شامل کیا گیا ہے جو اپنا بین الاقوامی کیرئر شروع کریں گے ۔اس کے علاوہ
گرباج سنگھ کی ڈفئنڈرکی شکل میں ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ ہندوستان کو ورلڈ کپ کے پول اے میں عالمی چمپئن آسٹریلیا ۔ بیلجیم۔انگلینڈ ۔اسپین اورملائیشیاکے ساتھ رکھا گیا ہے ۔ ہندوستان اپنی مہم کی شروعات 31 مئی کو بیلجیم کے خلاف میچ سے کریگا ۔عالمی کپ کے لئے 33 ممکنہ کھلاڑیوں کا انتخاب دو ماہ پہلے کیا گیا تھا ۔اس کے بعدسخت ٹریننگ کیمپوں سے گزرنے کے بعد عالمی کپ کے لئے منتخب ٹرائل پانچ اور چھ مئی کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کئے گئے ۔ منتخب ٹرائل میں بی پی گووندا ،آر پی سنگھ،ارجن کلپپا، ڈائریکٹر رولیٹ ایلٹمیس اور اہم ایککوچ ٹیری والش نے 18 رکنی ہندوستانی ٹیم اور سات متبادل کھلاڑیوں منتخب کیا ۔ ٹیم میں گول کیپرنگ کی ذمہ داری تجربہ کار پی آر شررجیش اور ہرجوت سنگھ کو دی گئی ہے ۔ ہرجوت نے اب تک چار بین الاقوامی میچ ہی کھیلے ہے ۔ڈفینڈروں میںسب سے تجربہ کار گرباج سنگھ ہیں جنہوں نے 158 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں ۔ ٹیم کے ایک اور ڈفینڈر پی آر رگھوناتھ نے 154 میچ کھیلے ہیں ۔ مڈفیلڈر پوزیشن کا دار و مدار کپتان سردار سنگھ ،ایس کے اتھپا ،دھرم ویر سنگھ ،جگجیت سنگھ اور چگلینسانا سنگھ پر رہے گا ۔ فارورڈو میں سب سے تجربہ کار ایس وی سنیل ہیں جنہوں نے 131 میچ کھیلے ہیں ۔