بارہ بنکی (نامہ نگار)۔آزاد ہند کے پہلے مرکزی وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کوان کی یوم پیدائش پرسول لائن واقع رکن پارلیمنٹ محسنہ قدوائی کے مکان پرضلع سیوک سماج کے ضلع صدر گیادین یادو کی صدارت میں جلسہ منعقد ہوا۔ اس موقع پرمہمان خصوصی عبدالرحمن نے کہا کہ آنجہانی پٹیل کے اچھے کام کیلئے آج ملک کابچہ بچہ انھیں مرآہن کے طورپریادکرتاہے ۔انکے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی ملک ترقی کرسکتاہے ۔
اس سے قبل مہمان خصوصی نے سردار پٹیل کی تصویر پرگل پوشی کرکے ن
ذرانہ عقیدت پیش کیا۔ خراج عقیدت پیش کرنے والوںمیں درجیش دیکشت، سریش چندر سنگھ سریواستو، رمن دویدی ، ونشی لال گوتم،شیوشنکر ورما ، بنسی لال ،منوج شکلا، کمل سنگھ چندیل، شیو کماروشیوکرما، اوشادیوی، مہیش گوتم ، طیب قدوائی ، پریم چند وغیرہ موجود تھے ۔
راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر اکھلیش ورما نے اپنے عہدیداروں اور کارکنان کے ساتھ مل کر سردار پٹیل کے یوم پیدائش پران کے مجسمے پرگل پوشی کی ۔
اس موقع پربرجیش سونی، دلیپ ورما، سنت رام یادو،رمیش کمار ، سیارام راوت، انوراگ ورما، شتروگھن یادو، سہج رام یادو ،رام سیوک، رام کمار،رام اچل گوتم ، ہنومان شرن سمیت درجنوںلوگ موجودتھے۔
موہن لالہ ورما ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ پلہری میں سردار ولبھ بھائی پٹیل کے ۱۳۹ویں یوم پیدائش کو قومی اتحاد کے دن کے طورپرمنایاگیا جس میں ڈگری کالج کے تمام طلبا وطالبات اور اساتذہ نے حصہ لیا۔ اس موقع پرتقریب کی صدارت کررہے کالج کے پرنسپل ڈاکٹرہردے نارائن چودھری نے قومی ایکتا کاحلف دلایا اور ملک کی نوجوان نسل کو جدید ہندوستان کی تعمیر نو کیلئے آگے آنے کو کہا۔ انھوںنے انتظامیہ کے ذریعہ قایم کی گئی وومن پاور لائن کے سلسلے میں معلوما ت فراہم کی اور طالبات کو پاور اینجل بننے کیلئے درخواست فارم بھرنے کے واسطے راغب کیا جس کاانتخاب حکومت کے ضوابط کے مطابق کیا جائے گا۔