طبی ماہرین نے کہا ہے کہ سردی کی شدت بڑھتے ہی سانس سینے، جلد کے امراض میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ بڑی عمر کے لوگ عموما ہڈیوں اور جوڑوں کی درد میں مبتلا ہو جاتے ہیں جو ایک خطرناک بات ہے لیکن احتیاطی تدابیر پر عمل سے ٹھنڈ کی بیماریوں اور سردی کے جراثیم کو بھرپور طریقے سے شکست دی جا سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے اتوار کے روز کراچی میڈیکل اینڈ ویلفیئر سینٹر کے تحت” احتیاط علاج سے بہتر ہے ”کے موضوع پر منعقدہ آگاہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ماہرین صحت اور یوسف ضیاء جنرل اینڈ چلڈرن اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشف الرحمن قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر سردی کی شدت میں اضافہ ہو اور احتیاط نہ کی جائے تو صحت بری طرح متاثر ہو سکتی ہے اور نزلہ ،زکام ،کھانسی ،بخار ،گل
ے کی خراش ،سینے میں انفیکشن جیسی بیماریاں لاحق ہو جاتی ہیں،سرد ہوائیں اگر مسلسل گردن پر لگتی رہیں تو ٹھنڈ کی وجہ سے سر میں شدید درد ہو سکتا ہے اس کے ساتھ نزلہ ،زکام اور انفلوینزا کی شکایت بڑھ جاتی ہے جو بعد میں چہرے کی ہڈی کے انفیکشن میں تبدیل ہو جاتی ہے اگر ان کا علاج فورا نہ کرایا جاتا تو یہ تکلیف آگے بڑھ کر بڑی بیماریوں میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹر کاشف الرحمن قریشی نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ تمام تکلیف میں سب سے خطرناک سینے کی بیماری ہے جو مرد اور عورت دونوں میں ہو سکتی ہے اور یہ اسی وقت ہوتی ہے جب سردیوں میں بد پرہیزی کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق ایسے افراد جن کی عمر 50سال سے زائد ہو اورسردی کی لہر ان سروں اور ہڈیوں پر پڑتی رہے تو یہ لہر ان کو مفلوج کر سکتی ہے اس سے فالج کا اٹیک بھی ہو سکتا ہے لہذا ہر عمر کے لوگ سردی سے بچیں تو اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تو بہتر ہے ،ماہرین کا کہنا تھا کہ سرد ی کی شدت میں اضافے کے ساتھ جلدی بیماریاں بھی ظاہر ہونے لگتی ہیں جن سے بچائو کے لئے عام طور پر لوگ بازار میں دستیاب موئسچرائزرز استعمال کرتے ہیں جو انتہائی مضر صحت ہیں ،سردیوں میں انسانی جلد بالخصوص عورتوں اور بچوں کو جلد کا ایگزیما،الرجی اور جلد کے پھٹنے سے جو عوارض لاحق ہوتے ہیں عرق گلاب ان کے لئے ایک مئوثر دوا کا کام کرتا ہے گھریلو خواتین جن کے ہاتھوں کی انگلیاں ،کپڑے اور برتن دھونے والے صابن واشنگ پائوڈر سے کھر دری ہو کر پھٹ جاتی ہے یا فیکٹریوں میں کام کرنے والے مزدور جن کو سیمنٹ اور کیمیکل سے الرجی ہووہ اگر عرق گلاب اور گلیسرین کی آمیزش کر کے لگائے تو فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ماہرین کا کہنا تھا کہ سردی میں سانس سینے ،جلد کے امراض سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر لازم ہیں نزلہ،زکام فلو کے لئے ویکسی نیشن جبکہ جلد آنکھوں کے لے عرق گلاب کا استعمال مفید ہے۔