لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ عالم نگر اسٹیشن پر ایک بزرگ کی سردی سے موت ہو گئی ، جی آر پی نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ عالم نگر اسٹیشن کے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر نے صبح کنٹرول روم کو فون کر کے بتایا کہ ایک بزرگ کی لاش یہاں پڑی ہے جس کے بعد جی آر پی نے موقع پر پہنچ کر لاش کا پنچ نامہ بھرا اور پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ جی آر پی کے مطابق آس پاس کے باشندوں نے بتایا کہ مہلوک یہاں بھیک مانگا کرتاتھا اور اس کی عمر تقریباً ۶۰ برس ہے۔ بھکاری کی موت کی وجہ سردی بتائی گئی ہے۔ دوسری طرف وارانسی کینٹ کے سمت گپتا بریلی-وارانسی ایکپریس کے کوچ ایس -۵ میں سفر کرتے ہوئے راجدھانی آرہے تھے۔ راستے میں ان کا بیگ غائب ہو گیا جس میں ان کا لیپ ٹاپ رکھا ہوا تھا۔ چار باغ ریلوے اسٹیشن پہنچ کر انہوں نے جی آر پی تھانہ میں رپورٹ درج کرائی۔