نئی دہلی ۔ ( بھاشا ) بنسپتی ملوں کی مانگ بڑھنے سے دہلی تیل بازار میں آج سرسوں اور سویا بین تیل میں پچاس روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق سرسوں ایکسپلر تیل دادری کی قیمت پچاس روپئے کی تیزی کے ساتھ ۷۳۵۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔ سویا بین ریفائنڈ مل ڈلیوی اندور اور سویا بین ڈیگم کانڈلا تیل کی قیمت پچا س روپئے کی تیزی کے ساتھ بالترتیب ۷۶۰۰ روپئے اور ۷۴۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی وہیں دال بازار میں آج ارد اور مونگ کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل کی تیزی درج کی گئی ۔ بازار ذرائع کے مطابق ارداور دال ارد چھلکا مقامی کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے اور مونگ و مونگ کی دال چھلکا مقامی کی قیمتوں میں ۱۰۰ روپئے کی تیزی فی کوئنٹل کے حساب سے درج کی گئی اس کے علاوہ اناج بازار میں آج باسمتی چاول میں ۱۰۰ روپئے کوئنٹل تک کی گراوٹ درج کی گئی جبکہ جو میں تیزی کا رخ رہا ۔ بازار ذرائع کے مطابق باسمتی چاول عام اور پوسہ ۱۱۲۱قسم کی قیمت ۱۰۰ روپئے کی گراوٹ کے ساتھ
بالترتیب ۸۸۰۰:۹۲۰۰ روپئے اور ۷۶۰۰:۹۲۰۰ روپئے کوئنٹل بند ہوئی ۔