کولمبو۔سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے آئی لینڈرز پر 12 رنز کی سبقت حاصل کر لی تھی۔ تادم تحریر تک سری لنکانے دو وکٹ کے نقصان پر 138رن بنالئے تھے ۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو کے سنہالی اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز کا کھیل شروع ہوا تو پاکستان نے 6 وکٹ کے نقصان پر 244 رنز بنا رکھے تھے، سرفراز احمد 66 اور عبد الرحمان ایک رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، عبد الرحمان زیادہ دیر تک وکٹ کیپر بلے باز کا ساتھ نہ دے سکے اور 16 رنز بنا کر رنگنا ہیراتھ کا شکار بن گئے، اس کے بعد سرفراز کا ساتھ دینے کے لئے وہاب ریاض گراؤنڈ میں آئے اور وہ بھی 17 رنز بنا کر ہیراتھ کو اپنی وکٹ دے بیٹھے لیکن دوسری جانب نوجوان وکٹ کیپر بلے باز نے شاندار بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا اور انھوں نے 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے اپنی پہلی سنچری مکمل کی، سرفراز احمد 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے سری لنکا پر 12 رنز کی سبقت حاصل کر لی ہے۔وہیںسری لنکا کے عظیم
بیٹسمین مہیلا جے وردھنے کو اپنے ہوم گرائونڈ میں ہونے والے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ وہ جیسے ہی کریز پر آئے گراونڈ پٹاخوں کی تڑ تڑاہٹ سے گونج اٹھا۔ مصباح الحق کی قیادت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے لائن بنا کر مہیلا کا استقبال کیا۔ وہ اپنے ہوم گرائونڈ میں اپنی آخری اننگز کو یادگار نہ بنا سکے اور چار رنز بنا کر سعید اجمل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ گرائونڈ میں ان کے اسکول کے نام سے اولڈ بوائز انکلوڑر بنایا گیا ہے۔ جس میں ان کے پرانے ساتھی اور کچھ نئے بچے بھی موجود تھے۔ وہ گرائونڈ میں داخل ہوئے تو تماشائیوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔ مہیلا گراونڈ میں داخل ہوتے ہوئے جذباتی دکھائی دے رہے تھے۔اس سے قبلیونس خان کی ٹیسٹ کرکٹ میں کیچز کی سنچری مکملکرلی۔ قومی اسٹار یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں سو کیچز پکڑنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ پاکستانی فیلڈنگ ان پری ڈکٹیبل کبھی کھلاڑی کیچز چھوڑتے ہیں اور کبھی با آسانی پکڑ بھی لیتے ہیں۔ سری لنکا کے خلاف جاری کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے روز ہیراتھ کا کیچ پکڑتے ہوئے، یونس خان پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ میں سو کیچز پکڑنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ یونس نے یہ کارنامہ اپنے اکانویں میچ میں انجام دیا۔ ٹیسٹ تاریخ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ ہندوستان کے راہول ڈریوڈ کے پاس ہے جنھوں نے ایک سو چونسٹھ ٹیسٹ میں دو سو دس کیچز پکڑے۔وہیں دوسری جانبسری لنکا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان گیند لگنے کے باعث زخمی ہو گئے۔